Qazi Muhammad
Kifayat Ullah
قاضی محمد کفایت ﷲؒ

A life dedicated to learning and teaching the Holy Quran. انؒ کی زندگی قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے کے لیے وقف تھی۔

اللَّهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ (۲/۲۵۷)

"Allāh is the Ally of those who believe. He brings them out from darknesses into the light."

ﷲ ایمان والوں کا حامی و کارساز ہے، وہ انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا ہے۔

Tehreek Nida-e-Furqan تحریک ندائے فرقان

A non-profit organization, for the betterment of humanity. انسانیت کی بہتری کے لیے ایک غیر منافع بخش تنظیم۔

Qazi Muhammad Kifayat Ullah
Scholar & Teacher عالم اور معلم

About Us ہم اور ہمارا تعارف

We and our introduction.

  • There is only one Allah, whom we worship.

  • Quran is our living Imam.

  • To implement Allah's book we take guidance from the life of Prophet Muhammad (P.B.U.H).

  • The only objective of our lives is to make Allah's Quran supreme.

  • We call ourselves 'Almuslimon' and the name of our group is 'Umat-e-Muslimah'.

  • We disassociate from any and every political and religious sects.

  • We accept every 'Ijma', 'Twatur', history and Hadith which is according to Quran. Anything not according to it we do not accept any association of it from Prophet.

Our struggle is to make such an institute which will:

  • Be free and independent.
  • Be the guarantor of implementing Allah's Quran.
  • Be the bounding force among the Muslim Ummah.

In our opinion only implementing Quran is the solution for all the misery in the world.

In our opinion this century is the century of Quran, all other thoughts will lose their credibility.

  • ہمارا معبود صرف ایک یعنی ایک ﷲ تعالیٰ کی ذات ہے۔

  • ﷲ تعالیٰ کا آخری کلام (قرآن پاک)ہمارا زندہ امام ہے۔

  • کتابُ ﷲ کی تبلیغ و تنفیذ کے لئے اسوۂ کمال محمدﷺ کی ذات ہے۔

  • ہماری زندگیوں کا مقصدِ وحید حاکمیّتِ کتابُ ﷲ کا قیام ہے۔

  • ہمارا دینی نام المسلون ہماری جماعت کا نام اُمّتِ مُسلمہ اور ہمارے دِینِ اِسلام کا ترجمان ﷲ تعالیٰ کا آخری کلام قُرآن ِپاک ہے۔

  • ہم تمام مذہبی و سیاسی فرقہ واریتّوں اور بدِعی واحد اثی ناموں اور کاموں سے کُلّی طَور پر بیزارہیں۔

  • ہمارے نزدیک اجماع ' تواتر' تاریخ اور حدیث کی صحت کو پرکھنے کا معیار ﷲ تعالیٰ کا نازل کردہ کلام (قرآن پاک) ہے جو کچھ اس کے ماتحت ہے ہم اس کی صحت کوتسلیم کرتے ہیں جو اس کے خلاف ہے ہم اس کی نسبت اِلی َالرَّسُول کومشکوک فلہذا جعلی مانتے ہیں۔

ہماری دعوت ایک ایسے ادارے کے قیام کے لئے ہے:

  • جو آزاد و خودمختارہو۔
  • جو کتاب ﷲ کے نفاذ کا ضامن ہو۔
  • جو اپنے نفاذ سے امت مسلمہ میں وحدت واتحادپیدا کرنے کا ذِمّہ دارہو۔

ہمارے نزدیک قرآن حکیم کے نفاذ ہی سے مذہبی تفرقہ' سیاسی گروہ بندی' معاشی استحصال اورمذاہب کی انسان دشمنی کا خاتمہ ہو گا اور بس۔

ہمارے نزدیک اکیسویں صدی قُرآنِ حکیم کی صدی ہے فلہذا اس میں غَیرقُرآنی افکارو تصوّرات اپنا مقام و اعتبار کھو بیٹھیں گے۔

Our Mission ہمارا مقصد، ہمارا نصب العین

1

Every Individual is bound to be respected (17:70) and provided the basic needs for living (2:36).

2

The missions of Prophets were to establish the values system of equality in every walk of life (57:25).

3

After the last prophet, Quran is the Active Judge and the Authority for Muslims (4:165).

4

Believing in the oneness of Allah has to be practically implemented (20:50).

5

We can only get results from our belief in Allah and Rasul if our belief in the Quran is pure (47:1-2).

6

Sectarianism is not only 'Shirk' (30:32) but worse than 'Shirk' (20:94). Also puts a barrier between the Prophet and the Ummah (6:159).

7

The reason for our decline is that we make enemies who has a different opinion and idolize whom we love.

8

Our reestablishment is based upon making Allah's Quran our Imam (14:27, 11:17, 32:24, 46:12) and making such an institution which is answerable for implementing Quran (3:99-100).

9

It is not possible to restore the former glory of Muslim Umah, until we remove the economic dead locks and Militarily reestablishment of Ummah (9:39, 47:38).

It is the primary goal of 'Taheerk Nida-e-Furqan' to prepare/educate/train the Young Leaders, which will achieve the formally defined objectives. (10:89)

"And victory is not but from Allah, the Exalted in Might, the Wise." (3:126, 8:10, 30:47)

1

ہر ابنِ آدم واجبُ التکریم(١٧/٧٠)اور بنیادی ضروریات ِزندگی کا آئینی طور پر حق دار ہے(٢/٣٦)۔

2

نبیوں کی بِعثت اور کتابوں کے نزول کا مقصد عالمِ اِنسانیّت میں عدالت ورَبُوبیّت اوراخوت و مساواتِ اِنسانی کاقیام ہے (٥٧/٢٥)۔

3

ختمِ نبوّت کے بعد صحیفہِ اِنقلاب قرآن حکیم کی حَیثیّت "المیزان "اور " حُجّۃُمن بَعْدَالرُّسُلِ" کی ہے (٤/١٦٥)۔

4

اِیمان بِاللہ سے مُرادصِرف ما بعد الطبیعی طَور پر اَللہ کو خالق ماننا نہیں بلکہ ِاِسے دراصل عالمِ اِنسانی کے مسائِل ومُشکلات کے حوالے سے الہادی ماننا ہے (٢٠/٥٠)۔

5

اِنسانی دُنیا میں اِیمان بِاللہ اور اِیمان بِالرُّسُول ؐکی نتیجہ خیزی اِیمان بِالقُرآن سے مشروط ہے(٤٧/١۔٢)۔

6

تفرّقہ بازی شِرک(٣٠/٣٢)بلکہ ِشِرک سے بدتر(٢٠/٩٤)فلہذا اُمّت اور اُس کے رسولؐ کے درمیان خلیج حائِل کرنے والی ہے(٦/١٥٩)۔

7

ہمارے زوال کا باعث ہمارا یہ طرزِ عمل اور ذہنیّت ہے کہ ہم اختلاف کو مخالفت اورمحمُود اشخاص کو معبُود بنا لیتے ہیں ۔

8

ہمارا دوبارہ ثبات و استحکام کتابُ ﷲ کی اِمامت کے قیام (١٤/٢٧، ١١/١٧، ٣٢/٢٤، ٤٦/١٢) اور ایک ایسے مِلّی ادارے کے قیام سے مشرُوط ہے جوکتابُ ﷲ کی کُلّی و ہمہ گیر تنفیذ کاذِمّہ دار و جوابدِہ ہو(٣/٩٩۔١٠٠)۔

9

اُمّتِ مُسلمہ کے زوال کا تدارک مسلم عسکری قُوّت کے حصُول و قیام اور انکی زندگیوں سے معاشی تعطّل دُور کئے بغیر نہیں ہو سکتا (٩/٣٩، ٤٧/٣٨)۔

محولہ بالا مقاصد کے حصُول کے لیے صاحبانِ علم و عمل نوجوان قائدِین کی تعلیم و تربیت کا انتظام وانصرام کرنا تحریک ندائے فرقان کا بنیادی مقصدہے (١٠/٨٩)

وما النصر الا من عند الله العزيز الحكيم (٣/١٢٦،٨ /١٠،٣٠/٤٧)